تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:7

پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کیلئے140رنز درکار

اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کیخلاف سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انتالیس رنزبنائے ہیں پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کے لئے ایک سوچالیس رنز درکار ہیں ۔



سری لنکا کے کپتا مہیلا جے وردھنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستانی بائولروں نے نہایت نپی تلی بائولنگ کرائی جس کی وجہ سے سری لنکن بیٹسمیں بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔ سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کپتان مہیلا جے وردھنے نے بنائے انہوں نے چھتیس گیندوں پر بیا لیس رنز بنائے ۔





پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے عبدالرزاق کی جگہ سہیل تنویر کو شامل کیا گیا ہے ۔ سری لنکن اسکواڈ میں رنگاناہیراتھ َکو شامل کیا گیا ہے جبکہ دھنن جیا کو آرام کروایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.