5 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:59
ورلڈ ٹی ٹوینٹی:ویسٹ انڈیزآسٹریلیا کوہرا کرفائنل میں پہنچ گیا
اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو چوہتر رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ جو اتوار کو ویسٹ انڈیز اور میزبان سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم سترویں اوور میں 131 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔