5 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:25
پاکستانی پلیئرزوطن واپسی کے بجائے چیمپئنز لیگ کھیلنے جنوبی افریقہ جائیں گے
جیو نیوز - کراچی …پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ورلڈ ٹی ٹوئینٹی میں مصروفیات تو ختمہوگئی، لیکن ٹیم کے اکثر کھلاڑی فوری وطن واپسی کے بجائے جنوبی افریقا کا رخ کریں گے جہاں پر وہ چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئینٹی میں حصہ لیں گے۔ چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئینٹی میں پاکستان سے سیالکوٹ اسٹالیئنز کی ٹیم شرکت کررہی ہے جس میں شامل شعیب ملک، رضا حسن اورعمران نذیر سری لنکا سے ہی جنوبی افریقہ روانہ ہورہے ہیں ۔سری لنکا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں آل راونڈر شاہد آفریدی ہمپشائر کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے، فاسٹ بولر سہیل تنویر جنوبی افریقا کی ٹیم ہائیویلڈ لائنز جبکہ عمر گل اووا نیکسٹ کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم بھی اووا نیکسٹ کی جانب سے کھیلیں گے،جبکہ اظہر محمود نیوزی لینڈ کی ٹیم آکلینڈ ایسز کی نمائندگی کریں گے۔سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم 9 اکتوبر سے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرے گی۔