تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:3

پاکستان ٹیم کو نمبر ون دیکھنا چاہتا ہوں، ذکاءاشرف

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیرمین ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے لئے سال دوہزارتیرہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ قومی ٹیم کو دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیم دیکھنا چاہتا ہوں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے لئے یہ سال اچھا ثابت ہوا،انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے شکست دینا قومی ٹیم کی نمایاں کارکردگی ہے۔



انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لئے سال دوہزار تیرہانتہائی اہم ہوگا،کوشش ہوگی کہ اس سال ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے اور تینوں فارمیٹس کی بہترین ٹیم بنے۔ ٹیم میں پلیرز پاور بلکل بھی برداشت نہیں کروں گا۔ پی سی بی کے لئے پلیرز سے زیادہ اہمیت ادارے کی ہے اور اگر کسی کھلاڑی نے ٹیم کا اتحاد خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ،ہر کھلاڑی اپنی کارکردگی کا خود جواب دے ہے۔



انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ٹیم میں کوئی گروپ بندی نہیں ہوں اوراگر ہوئی توایسی کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔ اس وقت اصل مقصد پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ہے جس کے لئے کوششیں کی جاری ہیں اور امید ہے کہ اچھے نتائج دیکھنے کو ملے گے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.