تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:13

آسٹریلین ٹیم کوپاکستان میں کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں،آسٹریلوی ہائی کمشنر

جیو نیوز - اسلام آباد… آسٹریلیا کے ہائی کمشنر پیٹر ہیو ورڈ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اسلام آباد میں اپنے سفارت کاری کے دور میں ہی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کھیلتا دیکھیں۔ پاکستان کی معذور افراد کی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دورہ کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلین ہائی کمشنر پیٹر ہیو ورڈ نے کہا کہ وہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم اس حوالے سے فیصلے کا اختیار انہیں یا حکومت کو نہیں ، آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کو ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.