6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:47
سیمی فائنل میں ڈراپ کرنےکا فیصلہ کپتان حفیظ کا تھا،عبدالرزاق
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات سامنے آگئے، آل راؤنڈ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں انہیں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کپتان محمد حفیظ کا تھا جبکہ زیادہ کھلاڑی ان کے حق میں تھے۔
ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شرکت کے بعد واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی،سیمی فائنل میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کپتان کا تھا، زیادہ تر کھلاڑی مجھے کھلانے کے حق میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں مکمل فٹ تھا مجھے ٹی 20کے چار میچوں میں نہیں کھلایا گیا۔ سری لنکا کیخلاف کھلایا جاتا تو میچ وننگ کردار ادا کرتا، ٹیم ہار رہی تھی اور مجھے باہر بیٹھ کر افسوس ہورہا تھا۔