6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:53
عبدالرزاق روٹھ گئے، وطن پہنچتے ہی کپتان محمد حفیظ پر برس پڑے
جیو نیوز - کراچی … پاکستانی آل راوٴنڈر عبدالرزاق ناراض، کراچی ایئرپورٹ پر قومی ٹیم سے الگ باہر آئے۔ کہتے ہیں کپتان سے پوچھیں انہیں کیوں ڈراپ کیا گیا؟۔ کپتان کا کہنا ہے ٹیم مینجمنٹ کا فیصلہ تھا۔ شکست کے بعد وطن لوٹتے ہی عبدالرزاق کپتان پر برس پڑے، کہتے ہیں مجھے نہیں کھلایا اس کا جواب کپتان سے پوچھیں جبکہ محمد حفیظ کہتے ہیں کہ فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا تھا۔ عبدالرزاق کا ماننا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کا سنہری موقع کھو دیا۔ حفیظ کا کہنا ہے کہ پوری کوشش کی۔ ایک کپتان دوسرے عبدالرزاق کیا، دونوں کے راستے جدا ہوچکے ہیں ۔