تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:57

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ترقی

اے آر وائی - ورلڈٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں آسٹریلیا پر فتح کی بدولت ویسٹ انڈیز کی چھٹی پوزیشن پر ترقی ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے آغاز پر ویسٹ انڈیز آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں اور آسٹریلیا نویں نمبر پر تھا لیکن سپرایٹ مرحلے تک عمدہ کارکردگی نے آسٹریلیا کو چھٹی اور ویسٹ انڈیز کوساتویں پوزیشن پر پہنچا دیا۔



ٹی ٹوئنٹی کی تازہ رینکنگ میں سری لنکا ایک سوتینتیس پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون ہے۔ایک بیس پوائنٹس کیساتھ بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ ایک سو اٹھارہ،جنوبی افریقہ ایک سو سترہ اور پاکستان ایک سوسولہ پوائنٹس لیکرتیسرے،چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز صرف ایک پوائنٹ کی کمی سے چھٹے اور آسٹریلیا ایک سو آٹھ پوائنٹس کیساتھ ساتویں نمبر پر چلاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.