تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:13

ویسٹ انڈیزنے29سال بعدعالمی فائنل کیلئےکوالیفائی کیا

اے آر وائی - ویسٹ انڈیز نے انتیس سال بعد عالمی کپ یا ورلڈٹی ٹوئنٹی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیاہے۔ کیریبیئن ٹیم نے دوہزار چار میں چیمپئنز ٹرافی جیتی لیکن اس دوران کبھی عالمی کپ یا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کیا۔



کالی آندھی کے نام سے مشہور ویسٹ انڈین ٹیم پہلے دو عالمی کپ کی چیمپئن بنی۔انیس سوتراسی کے ورلڈ کپ فائنل میں بھارت نے کالی آندھی کو تینتالیس رنز سے زیرکیا۔ غرب الہندکی ٹیم اگلےانتیس سال تک عالمی کپ اور ورلڈٹی ٹوئنٹی فائنل میں نہ پہنچ سکی۔ عظیم برائن لارا، رچی رچرڈسن،کرٹلی ایمبروز اور کورٹنی والش بھی اپنی ٹیم کو فائنل میں نہ پہنچاسکے۔



اس دوران کیریبئن ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی دو ہزار چارکا فائنل کھیلا اور میزبان انگلینڈکو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی۔ ورلڈٹی ٹوئنٹی دوہزار نوکے سیمی فائنل میں سری لنکانے ویسٹ انڈیز کو ستاون رنز سے آؤٹ کلاس کردیا ۔اس بار دونوں ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہیں۔دیکھتے ہیں سری لنکادو ہزار نوسیمی فائنل کی تاریخ دوہراکرپہلی بار ٹوئٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنتاہے یا ویسٹ انڈیز پچھلی شکست کا بدلہ لیکر فتح کا تاج اپنے سر پرسجاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.