تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:23

پاکستان کوخراب وکٹ پرسیمی فائنل کھلایاگیا،آئی سی سی

اے آر وائی - آئی سی سی کےصدر ڈیو رچرڈسن نےکہاہےکہ جس وکٹ پر پاکستان اور سری لنکاکا سیمی فائنل کھیلاگیاوہ غیرمعیاری تھی۔ ان کاکہناہےکہ سری لنکا کو ہوم ایڈوانٹیج نہیں لینے دیں گے۔



پاکستان اور سری لنکا کا سیمی فائنل ہو گیا اور آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز بھی دوسراسیمی فائنل کھیل چکے ہیں لیکن جس پیچ پر پہلا سیمی فائنل اُس پر کئی سوال اُٹھے ہیںجس کے بعد آئی سی سی کو خیال آیا کہ سیمی فائنل کی وکٹ ٹی ٹونٹی کے معیار کے مطابق نہیں تھی۔ جب پاکستان اور سری لنکا کےسیمی فائنل سے پہلے پچ رپورٹ دی گئی تھی تب آئی سی سی کو ہوش کیوں نہیں آیا اور پھر جب پچ کی ناقص صورتحال پر کرکٹ ماہرین اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے شور مچایا توآئی سی سی کے صدر ویون رچرڈسن کو ہوش آیا اور کہنے لگےکہ ہوم ٹیم کو خراب پچ بنا کر ناجائز فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔ وہ صرف بیانات دے کر اس معاملے سے جان چھڑانا چاہتے ہیں انہوں نے پہلے اس معاملے پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا۔



اب جب پانی پاکستان کے سر پر سے گزر چکا اور سری لنکا جیت چکا ہے تو اب آئی سی سی کے ایکشن لینے سے پاکستان فائنل میں پہنچنے سے تو رہا۔ اب دے دی جائے گی سری لنکا کو وارننگ کے آئندہ ایسی وکٹس تیار نہ کی جائیں اور یہ پھر قصہ پارینہ اور ہو جائے گا ختم ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.