7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:17
فائنل میں فتح کیلئے ویسٹ انڈیز فیورٹ ہے، عبدالرزاق
اے آر وائی - پاکستان کے آل رائونڈر عبدالرزاق نے ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی فائنل میں فتح کے لئے ویسٹ انڈیز کو فیورٹ قرار دیاہے۔ عبدالرزاق نے اے آر وائی نیوز کے شہزاد ملک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سری لنکاکے مقابلے میں ویسٹ انڈین زیادہ پروفیشنل ٹیم ہے۔ تاہم انہیں سری لنکا کو ہرانے کیلئے بہت زیادہ محنت کرنا ہوگی۔