تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:26

ورلڈٹی20 فائنل،سری لنکا،ویسٹ انڈیز فتح کیلئے پُرعزم

اے آر وائی - ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میچ آج کولمبو میں میزبان سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جارہاہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان مہیلا جے وردنے اور ڈیرن سیمی پہلی بار ٹرافی کے حصول کیلئے پر عزم ہیں۔ سری لنکاعالمی کپ کے دو اور ورلڈٹی ٹوئنٹی کے ایک فائنل میں ہارچکا ہے۔



کپتان مہیلا جے وردنے کادعویٰ ہے کہ ہم پچھلی غلطیاں نہیں دوہرائیں گے اور ٹیم کا ہرکھلاڑی ہوم گرائونڈ پر ٹرافی حاصل کرنے کیلئے پرجوش ہے۔آسٹریلوی بولنگ کو تباہ کرنے والے کرس گیل کے بارے میں سری لنکن کپتان نے کہاکہ گیل ایک کھلاڑی ہے،ہمارا نشانہ کوئی ایک کھلاڑی نہیں پوری ویسٹ انڈین ٹیم ہوگی۔ ہمارے پاس مضبوط بیٹنگ اور متوازن بولنگ موجود ہے جو ویسٹ انڈیز پر قابو پا سکتی ہے۔ پاکستان پر فتح سے ٹیم کا مورال بھی بلند ہواہے۔



ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہاکہ ایک طویل مدت کے بعد ہمیں ٹرافی حاصل کرنے کا موقع ملاہے، جسے ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔ ویسٹ انڈین شائقین نے کل سے ہرکام چھوڑ کر میچ کا منتظر ہے اور ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ ڈیرن سیمی نے کہاکہ کرس گیل کرشمہ ساز بیٹسمین ہے۔فائنل میں ہرکھلاڑی اسی طرح کی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.