تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:1

ویمنزٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا اعزاز کا دفاع کرنے میں سرخرو

اے آر وائی - آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چار رنز سے شکست دیدی۔ انگلینڈ کی کپتان چارلٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیاکو بیٹنگ کا موقع دیا۔ آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سوبیالیس رنز بنائے۔ جیس کیمرون پینتالیس رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ الیسا ہیلی نے چھبیس اور میگ لیننگ نے پچیس رنز بنائے۔ انگلینڈ کی ہولی کول ون نے دو وکٹیں لیں۔



انگلش ویمنز ٹیم ہدف کے تعاقب میں نو وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں ایک سواڑتیس رنز بناسکی۔ انگلینڈ کوآخری اوور میں سولہ اور آخری گیند پر چھ رنز درکار تھے۔ چارلٹ ایڈورڈز اٹھائیس، سارہ ٹیلر اور جینی گن نے انیس، انیس رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جیس جونسن نے تین، شیلکر اور جولی ہنٹر نے دو،دو وکٹیں لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.