تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:6

سری لنکا ٹی20کپ سے 138رنزکی دوری پر

اے آر وائی - ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے فائنل میں مارلن سیموئیلس نے ویسٹ انڈیز کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سینتیس رنز بنائے ہیں ۔ سری لنکا کو میچ جیتنے کے لئے ایک سو اڑتیس رنز درکا رہیں ۔



ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم سری لنکا کے خلاف ابتداء سے ہی مشکلات کا شکاررہی۔ سری لنکن بائولروں کی شاندار بائولنگ نے ویسٹ انڈیز کے بیٹسمینوں کو باندھ کے رکھ دیا ۔ تاہم سری لنکن بائولروں کا جادو مارلن سیموئیلس پر نہ چل سکا وہ نصف سینچری بنانے والے پہلے بیٹسمین تھے انہوں نے ملنگا کے ایک اوور میں تین چھکے لگا کر ویسٹ انڈیزکی پو زیشن کو قدرے سنبھالا دیا انہوں نے چھپن گیندوں پراٹھتررنز بنائے انہیں دنن جا کی گیند پر مینڈس نے آئوٹ کیا۔



ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ صفر پر گری جب جانسن چارلس بغیر کوئی رن بنائے میتھیوز کی گیند پر کلا سیکارا کے ہاتھوں کیچ آئٹ ہو گئے ۔ کرس گیل نے سولہ گیندوں پر تین رنز بنائے انہیں اجنتا مینڈس نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ برائوو کو بھی اجنتا مینڈس نے ایل بی ڈبلیو کیا ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے مارلن سیموئیلس نصف سینچری بنانے والے پہلے بیٹسمین تھےانہوں نے ملنگا کے ایک اوور میں تین چھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کی پو زیشن کو قدرے سنبھالا دیا ۔ کلیرون پلارڈو صرف دو رنز بنا کر مینڈس کی گیند پر دنن جیا کے ہوتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ انڈرے رسل بغیر کوئی رن بنائے مینڈس کی گیند پر ایل پی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔



سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ کامیاب بائولر اجنتا مینڈس رہے انہوں نے چار کھلا ڑیوںکو آئوٹ کیا ۔میتھیوز نے ایک اور دنن جیا نے ایک ایک وکٹ لی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.