تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:50

ویسٹ انڈیز ٹی20کا عالمی چیمپئن بن گیا

اے آر وائی - ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد چھتیس رنز سے شکست دیکر طویل عرصے کے بعد عالمی مقابلہ جیت لیا ۔ سری لنکا کی ٹیم ایک سو اڑتیس رنز کا آسان ہدف حاصل نہ کر سکی اور ایک سوایک رنز پر پوری ٹیم آئوٹ ہو گئی ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے مارلون سیموئیل اٹھہتر رنز بناکر نمایاں رہے۔





ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو ایک سو اڑتیس رنز کا ہدف دیا تھا۔ سری لنکا کی جانب سے مہیلا جے وردھنے تینتیس کمارا سنگا کارا بائیس اور کلا سیکارا چھبیس رنز بنا کر نما یا ں رہے ۔ سری لنکا کتے دیگر بیٹسمین ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل نارائن نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ سیمی ڈیرن دو وکٹیں لے کر نمایاں بائولر رہے ۔



کولمبو میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن سری لنکن بولرز نے دونوں اوپنرز کو جلد آؤٹ کرکے ویسٹ انڈیز کو دباؤ میں لے لیا اور رنز بنانے کی رفتار سست ہوگئی۔ اس موقع پر مارلون سیموئیل نے چھپن گیندوں پر اٹھہتر رنز بناکر ویسٹ انڈیز کا اسکور ایک سو اڑتیس تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے علاوہ ڈیرن سیمی نے بھی پندرہ گیندوں پر چھبیس رنز بنائے۔ اجنتھا مینڈس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.