تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:34

عبدالرزاق کو متنازعہ بیان دینے پر شو کاز نوٹس دینے کا فیصلہ

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر عبدالرزاق کو متنازعہ بیان دینے پر شو کاز نوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔عبدالرزاق نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے سیمی فائنل میں شامل نہ کیئے جانے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر کپتان محمد حفیظ کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں محمد حفیظ نے ٹیم میں شامل نہیں کیا۔



پی سی بی ذرائع کے مطابق عبدالرزاق نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس پر انہیں جواب طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔ یہ نوٹس انہیں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی کولمبو سے وطن واپسی کے بعد ایشو کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.