تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:26

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: ویسٹ انڈیز دوسری پوزیشن پرفائز

اے آر وائی - آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپئن بننے کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی سے قبل اس طرز کی آئی سی سی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر تھا۔فائنل سے قبل کیریبیئن ٹیم نے پانچویں پوزیشن پر جگہ بنالی۔



سری لنکاکے خلاف فائنل میں فتح کے بعد ڈیرن سیمی کی ٹیم نے چھ ریٹنگ پوائنٹ حاصل کئے اور ایک سو اکیس پوائنٹس کے ساتھ نمبر دو پوزیشن پر فائز ہوگیا۔شکست کے بعد سری لنکا چھ پوائنٹس کمی کے باوجود ایک سوستائیس پوائنٹس لیکر بدستور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبرون ہے۔



بھارت،انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور پاکستان ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب تیسرے ،چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.