تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:36

کارکردگی کی بنیاد پر آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

اے آر وائی - آئی سی سی نے ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کااعلان کیاہے۔سری لنکا کے مہیلا جے وردنے کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیاہے۔



ورلڈٹی ٹوئنٹی الیون میں سری لنکاکے تین ،ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے دو،دو کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔ پاکستان، بھارت،نیوزی لینڈ اور انگلینڈکا ایک ایک کھلاڑی منتخب ہواہے۔ بھارت کے سریش رائنا بارہویں کھلاڑی ہیں۔



ورلڈٹی ٹوئنٹی کی منتخب ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:کرس گیل،شین واٹسن، ویرات کوہلی، مہیلاجے وردنے (کپتان) لیوک رائٹ،برینڈن مک کلم(وکٹ کیپر) مارلن سموئلز، لاستھ مالنگا،مچل اسٹارک، سعید اجمل اوراجنتھا مینڈس۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.