8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:45
بھارت کا بین الاقوامی امپائرز کونشانہ بنانے کا منصوبہ
اے آر وائی - ورلڈٹوئنٹی ٹوئنٹی میں بھارتی کرکٹ ٹیم سپر ایٹ مرحلے ہی سے باہر ہوگئی تھی۔ اس ہار کو برداشت کرنے کے بجائے بھارت نے امپائرز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایاہے جس میں ایک پاکستانی امپائر بھی شامل ہیں۔
بھارتی ٹی وی چینل نے انٹرنیشنل امپائرز کے خلاف ایک خفیہ آپریشن کیاہے۔اس بارے میں پروگرام آج شام نشر ہوگا۔ آپریشن میں انکشاف کیاگیاہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں امپائرز کے ذریعے بھی فکسنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اسپاٹ فکسنگ کے دھندے میں ایک پاکستانی امپائر بھی ملوث ہے۔
پاکستان کے خلاف بھارتی چینل پہلے بھی اس قسم کا پروپیگنڈہ کرتے رہے ہیں۔ بھارت کے اسی چینل نے آئی پی ایل کے دوران اسپاٹ فکسنگ کا بھی انکشاف کیا تھا۔ٹی وی کے اسٹنگ آپریشن کی حقیقت کیاہے اس کا علم تو پروگرام آن ایئر آنے کے بعد ہی ہوسکے گا۔