تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:38

چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کل سے آغاز

اے آر وائی - چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا چوتھا ایڈیشن کل سے جنوبی افریقا میں شروع ہورہا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقا میں نو سے اٹھائیس اکتوبر تک کھیلے جانے والے چیمپیئنز لیگ ٹورنامنٹ میں چودہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔



بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے آٹھ ٹیموں نے براہ راست گروپ میچز میں جگہ بنائی ہے۔ باقی چھ ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا جائیگا جس میں سے دو ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پول اے سے سیالکوٹ اسٹالینز اپنا پہلا میچ آکلینڈ ایسز کیخلاف کھیلے گی۔ سیالکوٹ اسٹالینز پاکستانی کی پہلی ٹیم ہے جو اس ایونٹ میں شرکت کررہی ہے۔ گروپ میچز کا آغاز تیرہ اکتوبر سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.