8 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:57
بھارتی چینل کے نشانے پر پاکستانی امپائر
اے آر وائی - پاکستان کے سیمی فائنل میںپہنچنے اور بھارت کے باہر ہونے پر بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کردیا ہے اور پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے امپائروں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا پروپیگنڈا شروع کردیا ۔
بھارتی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو بدنام کرنے کی ٹھان لی ہے۔ ایک بھارتی چینل نے کھلاڑیوں کے بجائے اب نشانہ بنایا پاکستانی امپائرز کو اور لگائے فکسنگ کے الزامات۔ بھارتی میڈیا ورلڈ ٹی ٹونٹی میں نہ برداشت کرسکا اپنی ہاراس بار پاکستانی کھلاڑیوں پر تو نہ چلا بس تو چُن لیا پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے سابق ٹیسٹ امپائروں کو صرف پاکستان ہی کو نہیں بنایا نشانہ۔ بھارتی میڈیا نے اپنا غصہ نکالا سری لنکا اور بنگلہ دیش کے امپائروں پر بھی ۔ بدنیتی اور دشمنی پرمبنی اس مہم کو نام دیا گیا ورلڈ کپ آپریشن کا۔
پاکستان سے انتخاب کیا گیا سابق ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر ندیم غوری کا ۔ ان کی گفتگو کو ریکارڈ کیا گیا اور کوشش کی گئی انہیں میچ فکسنگ میں پھنسانے کی۔ پوری گفتگو کے دوران ان سے کیئے جاتے رہے گھما پھر ا کرسوال ۔ اور کی جاتی رہی انہیں مختلف پیشکشیں ۔ جس میں انہیں کہاجاتا رہا کہ بتائیں میچ کے دوران ہمارے کھلاڑی کو پویلین جانے سے روکنے کیلئے ۔ کرسکتے ہیں آپ ہماری مدد کس کس جگہ۔ مگر تھا ندیم غوری کا ایک ہی جواب آوٹ کو کس طرح قرار دیا جاسکتاہے ناٹ آوٹ ۔ مگر کئی جگہ کہلوایا گیا اُن کے منہ سے کہ وہ ہیں تیار میچ فکسنگ کیلئے ۔
ایڈٹ کردہ اُن کا انٹرویو جو دکھایاجارہا ہے بھارتی ٹی وی چینل پرنظر آتے ہیں اس میں ایڈٹنگ کے کمالات۔ نہیں ملتی کئی جگہ ندیم غوری کی آواز اُن کے چہرے کے تاثرات سے۔ سوال یہ ہے کہ یہ سب ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شکست کےبعد ہی کیوں۔ اس سے پہلے کیوں نہیں۔ یہی چیز بھانڈا پھوڑتی ہے بھارتی میڈیا کی اس بدنیتی مہم کا ۔