9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:1
آئی پی ایل میچ فکسنگ کی موجد ہے،سابق امپائر ڈیرل ہیئر
اے آر وائی - آئی سی سی ایلیٹ پینل کے سابق آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر نے حیران ہونے کے بجائے کہاہے کہ بھارتی پرمیئر لیگ میچ فکسنگ کی موجد ہے۔
انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی فوری تحقیقات کے بیان کے بعد سابق آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی خبریں اس وقت سے باز گشت کر رہیں ہیں جب سے آئی پی ایل کا آغاز ہوا تھا اور ہو سکتا ہے کہ اس میں کچھ امپائرز ملوث بھی ہوں۔
ہیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں جن کے ساتھ امپائرنگ کی ہے وہ میچ فکسنگ جیسے معاملے میں ملوث نہیں ہو سکتے۔ جبکہ نچھلی سطح کے امپائروں کے بارے میں کوئی شک نہیں کہ وہ جلد پیسا کمانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔