9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:11
آئی سی سی نے بھارتی ٹی وی سے تفصیلات طلب کرلیں
اے آر وائی - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی نجی چینل کے اسٹنگ آپریشن کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی از خود تحقیقات کرے گا۔
بھارتی ٹی وی نے پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سات امپائروں کو اسکائپ پر انٹرویو کے ذریعے انھیں میچ فکسنگ کے لیے اکسایا تھا، جس پر ان امپائرز نے مبینہ طور پر رضامندی ظاہرکی تھی۔ اس معاملے کا آئی سی سی نے نوٹس لیتے ہوئے بھارتی ٹی وی سے ان انٹرویوز کی فوٹیج طلب کرلی ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس کے ماہرین ان فوٹیج کی ازخود تحقیقات کریں گے۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ ان انٹرویوز میں جن امپائرز کو دکھایا گیا ہے ان میں سے کسی نے بھی ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے دوران امپائرنگ کے فرائض انجام نہیں دیئے۔