تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:9

بھارتی میڈیا میں آنے والی ویڈیو جعلی ہے، ندیم غوری

اے آر وائی - پاکستانی امپائر ندیم غوری کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا میں آنے والی ویڈیو جعلی ہے۔ اس طرح کی کوششوں کا مقصد پاکستان کرکٹ کو بدنام کرنا اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم غوری کا کہنا تھا کہ ان سے سری لنکن پریمئر لیگ کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تھا۔ اوربھارتی ٹی وی چینل پر چلنے والی ویڈیو جعلی ہے۔ پی سی بی کو اس سے آگاہ کردیا تھا۔ حقائق جاننے میں بھارتی امپائر انیل چوہدری نے مدد کی۔



پیسوں کے سوال پر ندیم غوری کا کہنا تھا کہ انھوں نے میچ میں امپائرنگ کے پیسوں کی بات کی تھی، فیور دینے کی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بھارتی لابی ہے جو کچھ عرصے بعد ایک نیا اسکینڈل کھڑا کرنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ پاکستان کا دنیا میں امیج خراب ہو۔



مستقبل کے بارے میںسوال پر ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پی سی بی کو ساری صورتحال بتادی ہے، اور وہ بورڈکے مشورے سے ہی اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.