9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:56
پی سی بی امپائرندیم غور ی پرالزامات کی تحقیقات کرے گا
جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹی وی کا اسٹنگ آپریشن سنگین معاملہ ہے، مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔پی سی بی کے جنرل منیجر میڈیا ندیم سرور کا کہنا تھا کہ بورڈ نے بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ پر فی الحال کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بورڈ تمام معاملات کا جائزہ لے رہا ہے، مکمل چھان بین کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا، بھارتی ٹی وی نے پاکستانی امپائر ندیم غوری اور بنگلادیشی امپائرنادرشاہ سمیت چھ کرکٹ امپائرز پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے پیسوں کیلئے میچ فکس کرنے کی حامی بھری تھی، حیرانی کی بات یہ ہے کہ اسٹنگ آپریشن میں کسی بھارتی امپائر کو ملوث نہیں کیا گیا، آئی پی ایل کے واقعات کا بھی کوئی ذکر نہیں ہے۔ امپائر ندیم غوری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹی وی چینل کا اسٹنگ آپریشن جھوٹ پر مبنی ہے۔