9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:46
چیمپیئنز لیگ:یارکشائر نے یووا نیکسٹ کو5وکٹوں سے شکست دے دی
اے آر وائی - چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں یارکشائر نے یووا نیکسٹ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پول بی کے کوالیفائنگ میچ میں یووا نیکسٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر ایک سو پچاس رنز بنائے۔ تھلیانا کنڈمبے انتیس، شیونرائن چندرپال ستائیس رنزبناکر نمایاں رہے۔ معین اشرف اور اسٹیون پیٹرسن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں یارکشائر نے ہدف پانچ وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ ڈیوڈ ملر انتالیس اور عادل رشید چھتیس رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دلشان مناویرا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔