9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:24
پی سی بی نےعبدالرزاق کو شو کاز نوٹس جاری کردیا
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ نےسری لنکا سے وطن واپسی پرکپتان اورانتظامیہ کے متعلق بیان دینے پرآل راؤنڈرعبدالرزاق کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شرکت کے بعد وطن آمد پر عبدالرزاق نے سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میں نہ کھلا نے کا ذمے دار کپتان محمد حفیظ کو قرار دے کر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انھیں شوکاز نوٹس جاری کردیا، پاکستانی آل راؤنڈر کو چودہ روز میں جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔