تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:25

چیمپیئنزلیگ ٹی20،ہمشائرکاآکلینڈ کوجیت کیلئے122 رنزکا ہدف

اے آر وائی - چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہمشائر رائلز نے آکلینڈ ایسیز کو جیت کیلئے ایک سو بائیس رنز کا ہدف دیا ہے۔ سنچورین میں کھیلے جارہے میچ میں آکلینڈ ایسیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر ہمشائر رائلز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔



ہمشائر کے بیٹسمینوں نے غلط شارٹس کھیلے اور جلد پویلین لوٹ آئے۔ مائیکل کاربری نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور پینسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آل راؤنڈر شاہد آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ مقررہ اوورز میں ہمشائر نے آٹھ وکٹوں پر ایک سو اکیس رنز بنائے۔ آکلینڈ کیجانب سے اظہر محمود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.