تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:14

چیمپیئنز لیگ ٹی20،آکلینڈ نے ہمشائر کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

اے آر وائی - چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں آکلینڈ ایسیز نے اظہر محمد کی آل راؤنڈر پرفار منس کی بدولت ہمشائر رائلز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اظہر محمود مین آف میچ قرار پائے۔



سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں آکلینڈ ایسیز نے ٹاس جیت کر ہمشائر رائلز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مائیکل کاربری کے ذمہ دارانہ پینسٹھ رنز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں ہمشائر نے آٹھ وکٹوں پر ایک سو اکیس رنز بنائے۔ آل راؤنڈر شاہد آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔



آکلینڈ کیجانب سے اظہر محمود نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں آکلینڈ ایسیز نے مطلوبہ ہدف باآسانی دو وکٹوں پر پورا کرلیا۔ اظہر محمود اکتیس گیندوں پر چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے پچپن رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ مارٹن گپٹل اڑتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.