تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 0:29

بھارتی پنجاب اسپورٹس کا دو رکنی وفد لاہور پہنچ گیا

اے آر وائی - بھارتی پنجاب کا دو رکنی وفد پنجاب یوتھ فیسٹیول میں جاری انٹرنیشنل یوتھ ایونٹ کا جائزہ لینے کے لئے لاہور پہنچ گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عثمان انور نے بھارتی پنجاب کے سیکرٹری اسپورٹس پرم جیت سنگھ اور ڈائریکٹر اسپورٹس سیورلر سنگھ سدھو کا واہگہ بارڈر پر استقبال کیا۔



اس موقع پر سیکرٹری اسپورٹس پرم جیت سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ماہ بھارتی پنجاب کا سینتالیس رکنی دستہ انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول میں حصہ لے گا۔ ان کھیلوں میں ہاکی، رسہ کشی، میٹ ریسلنگ اور سرکل کبڈی شامل ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.