11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:6
ہانگ کانگ سپرسکسز: پاک، بھارت معرکہ 27 اکتوبرکو ہوگا
اے آر وائی - ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کا معرکہ ستائیس اکتوبر کوہوگا۔ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ایک لاکھ ڈالرز ہے۔ فاتح ٹیم کو چالیس اور رنرز اپ کو بیس ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ ہانگ کانگ سپر سکسز دوہزاربارہ ستائیس اور اٹھائیس اکتوبرکو کولون میں منعقد ہوگا۔
پاکستان نے گزشتہ سال انگلینڈ کو فائنل میں ہراکر ٹرافی جیتی تھی اور اس مرتبہ اعزاز کا دفاع کریگا۔ میزبان ہانگ کانگ، انگلینڈ،جنوبی افریقہ اورآسٹریلیا گروپ اے میں شامل ہیں۔گروپ بی پاکستان،بھارت،سری لنکااور ہالینڈ پر مبنی ہے۔
سپرسکسز کا افتتاحی میچ میزبان ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلاجائیگا۔پاکستان پہلا میچ ہالینڈ سے کھیلے گا۔دوسرے میچ میں بھارت اور تیسرے میں سری لنکا ،پاکستان ٹیم کے مقابل ہوگی۔ سپر سکسز میں چھ کھلاڑیوں پر مبنی ٹیموں کے میچز چھ بالز کے پانچ پانچ اوورز پر مبنی ہوتے ہیں۔