تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:16

نئے ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ سیزن کے آغاز پر کرونگا، یوسین

اے آر وائی - ٹرپل اولمپک چیمپئن جمیکا کے یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ اپنے مخصوص ایونٹ کے علاوہ کسی اور مقابلے میں شرکت کے بارے میں فیصلہ اگلے سیزن کے آغاز میں کروں گا۔ یوسین بولٹ نے لندن اولمپک میں تین گولڈ میڈل جیتے۔ وہ سو اور دو سو میٹر ریس اور چار ضرب سو میٹر ریلے کے اعزاز کا دفاع کرنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔



یوسین بولٹ نے حالیہ انٹرویو میں کہاتھا کہ وہ دو ہزار سولہ کے اولمپک میں اپنے تینوں ٹائٹلز کا دفاع کرنا چاہتے ہیں اس لئے کسی نئے ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔لیکن نیوزی لینڈ میں میڈیا کانفرنس میں یوسین بولٹ نے کہاکہ وہ ہمیشہ چار سو میٹر ریس میں دوڑنا چاہتے ہیں اور انہیں لانگ جمپ میں بھی دلچسپی ہے۔ وہ دوہزار تیرہ سیزن کے آغاز میں اپنے مخصوص ایونٹ کے علاوہ کسی اور مقابلے میں شرکت کے بارے میں وہ بعد میں فیصلہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.