تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:34

ٹیسٹ سیریز کیلئے جنوبی افریقہ ٹیم کا اعلان

اے آر وائی - جنوبی افریقہ نے آئندہ ماہ آسٹریلیا کے دورے کیلئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیاہے۔ گریم اسمتھ کو کپتان برقرار رکھاگیاہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ستائیس اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں مہمان اور میزبان ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مبنی سیریز کھیلی جائے گی۔



آسٹریلوی ٹور کیلئے انگلینڈ میں سیریز جیتنے والے بیشتر کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیاہے تاہم البے مورکل ،لونوبو تسوسوبے ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے۔روری کلین ویلڈ پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔وکٹ کیپر تھامی سولیکل کی آٹھ سال بعد جنوبی افریقی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔وہ ڈی ویلیئر کے بیک اپ کے طور پر شامل کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.