تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:43

شنگھائی ماسٹرز ٹینس: راجر فیڈرر اور اینڈی مرے کی فتوحات

اے آر وائی - شنگھائی ماسٹرز ٹینس میں عالمی نمبرایک راجر فیڈرر اور اینڈی مرے فتوحات کے بعد تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ شنگھائی ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں سوئس راجر فیڈرر نے تائیوان کے لیو ین ھسون کو چھ تین اور سات پانچ سے ہرایا۔سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک ڈیوکووچ نے بلغاریہ کے گریگر دمیتروف کوچھ تین اور چھ دو سے زیرکرلیا۔



یوایس اوپن چیمپئن برطانیہ کے اینڈی مرے کو جرمن فلورین میئر کیخلاف واک اوور مل گیا۔فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے ہم وطن بینوئٹ پیرے کے خلاف سخت معرکہ سات چھ ،چھ سات اور سات چھ کے اسکور سے سرکیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.