تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:2

سری لنکا کے دورے کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

اے آر وائی - نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے دورے کے لئے ٹیم کا اعلان کردیاہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا میں ایک ٹی ٹوئنٹی،پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ راس ٹیلر کو تینوں طرز کی کرکٹ کیلئے کپتان برقرار رکھاگیاہے۔لیگ اسپنر ٹاڈ ایسٹل پہلی بار ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے منتخب ہوئے ہیں اور سری لنکا کی اسپن وکٹوں پر انکا ڈیبیو کرنا یقینی ہے۔



سابق کپتان ڈینیئل وٹوری انجری کے باعث منتخب نہیں ہوسکے جبکہ جیتن پٹیل کو ڈراپ کردیاگیاہے۔نیوزی لینڈ دورے کا آغاز تیس اکتوبر کو پالی کیلے میں ٹی ٹوئنٹی میچ سے کرے گی۔راب نکول،برینڈن مک کلم ، کین ولیم سن،جیمز فرینکلن،ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی ٹیسٹ اور محدود اوورز کی ٹیموں میں شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.