11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:12
شوکاز نوٹس کا جواب وکیل کے مشورے سے دونگا، رزاق
اے آر وائی - آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب وکیل سے مشورے کے بعد دیں گے۔ عبدالرزاق نے ورلڈٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر سیمی فائنل سے ڈراپ کرنے کا ذمہ دار کپتان محمدحفیظ کوقرار دیاتھا۔
پی سی بی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عبدالرزاق کو چودہ روز میں جواب دینے کو کہاہے۔ عبدالرزاق نے نوٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے وکیل سے مشاورت کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔
عبدالرزاق بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں۔