11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:30
چیمپئنز لیگ :سیالکوٹ اسٹالینز کا آج ہیمپشائر سے مقابلہ
اے آر وائی - چیمپئنز لیگ کرکٹ کوالیفائنگ میچ میں آج سیالکوٹ اسٹالینز کا مقابلہ ہیمپشائر سے ہوگا۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں آکلینڈ نے دونوں ٹیموں کو شکست دیکر مین راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیاہے۔
آکلینڈ کی ٹیم نے گزشتہ روز اظہر محمود کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہیمپشائر کو شکست دی۔اس سے پہلے آکلینڈ کی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کو بھی ہراچکاہے۔ کوالیفائرز میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیاگیاہے۔
ہرگروپ کی سرفہرست ٹیم تیرہ اکتوبر سے شروع ہونے والے مین راؤنڈ میں شرکت کرے گی۔ آکلینڈ نے اپنے دونوں میچ جیت کر مین ایونٹ میں جگہ بنالی ہے اور آج ہیمپشائر اور سیالکوٹ کا میچ رسمی نوعیت اختیار کرگیاہے۔ہیمپشائرکی ٹیم میں پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی شامل ہیں جو آکلینڈ کے خلاف ایک مرتبہ پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔