تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:29

شنگھائی ماسٹرز،اعصام اورراجرزکی جوڑی تیسرے راؤنڈ میں داخل

اے آر وائی - شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولیئن روجرز نے کامیابی حاصل کر لی۔ شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلز ایونٹ میں اعصام الحق اور جین جولین روجرز نے فلیسیانو لوپیز اور پیبلو انڈوجر پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو ایک سیٹ ڈراپ کرتے ہوئے شکست دی۔



اعصام الحق کی جوڑی نے حریف کے خلاف پہلا سیٹ باآسانی چھ ایک سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں ہسپانوی جوڑی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے چھ دو سے فتح پائی۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں پاکستانی اسٹار اور جولین روجرز پر مشتمل جوڑی نے ٹائی بریکر پر دس آٹھ سے کامیابی حاصل کر کے تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.