تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:34

سابق بھارتی کپتان انیل کمبلے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

جیو نیوز - دبئی … سابق بھارتی کپتان انیل کمبلے کو آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا، وہ سابق ویسٹ انڈین کپتان کلائیو لائیڈ کی جگہ فرائض انجام دیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین کا اعلان کردیا ہے، سابق بھارتی کپتان انیل کمبلے کمیٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے، اس سے پہلے سابق ویسٹ انڈین کپتان کلائیو لائیڈ یہ فرائض انجام دے رہے تھے۔ حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے سابق انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس بھی کمیٹی کے ممبر نامزد ہوگئے، انہیں ویسٹ انڈیز کے ای ین بشپ کی جگہ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.