11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:41
ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو اور یووا نیکسٹ کا میچ بارش کی نذر
اے آر وائی - چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو اور یووا نیکسٹ کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا۔ اس میچ میں ٹرینڈا اینڈ ٹوبیگو نے یووا نیکسٹ کو جیت کیلئے ایک سو بیاسی رنز کا ہدف دے دیا تھا۔
جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں یووا نیکسٹ نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو نے تین وکٹ پر ایک سو اکیاسی رنز بنائے۔ ڈیرن براؤو اور دنیش رام دین نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں پچانوے رنز کی پارٹنر شپ اننگز کھیلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچری اسکور کیں۔
براؤو نے چون اور رام دین نے پچاس رنز بنائے۔ جواب میں یووا نیکسٹ کی پہلی وکٹ صفر پر گرگئی تھی۔ لیکن بارش کی وجہ سے مزید کھیل ممکن نہ ہوسکا اور میچ بغیر کسی فیصلہ کے ختم کرنا پڑا۔