تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:51

پی ایچ ایف اور ناراض اولمپیئن طاہر زمان کے درمیان صلح ہوگئی

اے آر وائی - پاکستان ہاکی فیڈریشن اور اولمپیئن طاہر زمان کے درمیان صلح ہوگئی۔ جس کے بعد فیڈریشن نے طاہر زمان کو کنسلٹنٹ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اولمپیئن طاہر زمان نے سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ سے ملاقات کی۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر زمان کو قومی ہاکی ٹیموں کا کنسلٹنٹ کوچ مقرر کیا جائے گا۔ جو قومی سینئر، جونیئر اور خواتین ہاکی ٹیموں کو تربیت دیں گے۔ طاہر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ٹاپ رینکنگ میں لانے کے لئے کم از کم چار سال کا عرصہ درکار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.