تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:50

غیرمعیاری پچ پرموٴقف کی آئی سی سی نے تائید کی، ذکا اشرف

اے آر وائی - چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے آئی سی سی کے ساتھ ملکر کوشش کی جا رہی ہے۔کرکٹ کونسل نے سیمی فائنل میں غیرمعیاری پچ کے موٴقف کی تائید کی۔



لاہور ایئرپورٹ پر دبئی سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ذکاء اشرف نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میچز میں سینئر کھلاڑیوں کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ ٹیم مینجمنٹ کا تھا۔



ان کا کہنا تھا کہ ہار چیت کھیل کا حصہ ہے انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی پاکستان سے نیچے رہیں۔ ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہیں اور اس سلسلے میں آئی سی سی مکمل طور پر کوشاں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.