12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:18
پاکستان کوہوم کرکٹ سے محروم رکھناناانصافی ہے،مصباح الحق
اے آر وائی - قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر بین الاقوامی کرکٹ سے مسلسل محروم رکھنا ناانصافی ہے۔ ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہاکہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی اہم ٹیموں میں شامل ہے اور ہمیں اپنے پرستاروں کے سامنے کھیلنے کا موقع نہ ملناافسوسناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ آئی سی سی ممبر بورڈز اور متعلقہ گورنمنٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسی پالیسیاں تشکیل دیں جن کے ذریعے مستقبل میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ممکن ہوسکے۔مارچ دوہزار نو میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان اپنی ہوم سیریز نیوٹرل سینٹرز پر کھیل رہاہے۔
مصباح الحق نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ورلڈ کرکٹ یکجا ہوکر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے بھرپور کوشش کرے۔ پاکستان پریمیئر لیگ کا انعقاد اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے جس سے نئے کھلاڑیوں کو ابھرنے کا موقع ملے گا اور ایونٹ کے کامیابی سے دوسری ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ ہموار ہوگی۔