تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:30

شنگھائی ماسٹرز ٹینس:فیڈرر،مرے اور ڈیوکووچ کوارٹر فائنل میں

اے آر وائی - عالمی نمبر ایک روجر فیڈرر، دفاعی چیمپئن اینڈی مرے اور نوواک ڈیو کووچ نے شنگھائی ماسٹرز ٹینس کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ شنگھائی ماسٹرز ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں سوئس راجر فیڈرر نے ہم وطن ویو رنکا کو تین سیٹ کے سخت مقابلے میں زیرکیا۔ فیڈرر کی فتح کا اسکورچارچھ، سات چھ اور چھ صفر رہا۔



کوارٹرفائنل میں فیڈرر کا مقابلہ کروشیا کے مارین سیلچ سے ہوگا۔سیلچ نے اسپین کے فرنینڈو ورڈاسکو پرچار چھ ،چھ ایک اور چھ چار سے فتح پائی۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے یوکرین کے ڈولگوپولوف کوچھ دو اور چھ دو سے ہرایا۔ سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک ڈیوکووچ نے اسپین کے فلی کیانو لوپز کے خلاف چھ تین اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.