تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:39

ورلڈکپ فٹبال کوالیفائرز:کولمبیا اور یوروگوئے آج مدمقابل

اے آر وائی - ورلڈکپ دوہزار چودہ کے کوالیفائرز میں آج کولمبیا اور یوروگوئے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ورلڈکپ کوالیفائرز جنوبی امریکی گروپ میں کولمبیاتیرہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ یوروگوئے چار پوائنٹس لیکر آخری نمبر پر ہے۔



کولمبیا گزشتہ تین ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکا لیکن رواں کوالیفائرز میں ان کی کارکردگی بیحد شاندار رہی ہے۔یوروگوئے پر اوے میچ میں چارصفر اور چلی کیخلاف تین ایک کی جیت سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔



کولمبین کوچ ہوزے پیکر مین کا کہنا ہے کہ ہم یورو گوئے کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کریں گے۔ یوروگوئے کی ٹیم وینز ویلا سے دوصفر اور ارجنٹائن سے تین ایک کی شکست کے بعد مشکلات سے دوچار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.