تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:23

چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

اے آر وائی - چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں آج جوہانسبرگ میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ سڈنی سکسرز اورچنئی سپر کنگز کے درمیان ہوگا۔ دوسرا میچ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز اور لائنز کے درمیان ہوگا۔



چنئی سپر کنگز میں کپتان مہندرا سنگھ دھونی،ایشون،ہلفن ہاس، ڈوپلیسز ، مائیک ہسی ،کولا سکیرا اور سریش رائنا جیسے ٹی ٹوئنٹی کے ماہر کھلاڑی شامل ہیں۔ تو سڈنی سکسرز کو بھی ورلڈٹی ٹوئنٹی کے مین آف دی ٹورنامنٹ شین واٹسن، مچل اسٹارک،پیٹ کمنز ،بریڈ ہیڈن اور نیتھن مک کلم کی خدمات حاصل ہیں۔ اس لئے بہترین مقابلے کی توقع ہے۔



دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز میں ماسٹر بیٹسمین سچن ٹنڈولکر، روہت شرما،لاستھ مالنگا،رچرڈ لیوی اور ہربھجن سنگھ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ جبکہ اس کی حریف ٹیم لائنز میں نیل میکنزی، ڈرک نینیز، الویرو پیٹرسن اورپاکستان کے سہیل تنویر شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.