تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:32

شنگھائی اوپن ٹینس: فائنل میں مرے کا ٹکراؤ جوکووچ سے ہوگا

اے آر وائی - شنگھائی اوپن ٹینس میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو سیمی فائنل میں شکست دے دی۔ فائنل میں ان کا سامنا سربیا کے نوواک جوکووچ سے ہوگا۔



شنگھائی اوپن ٹینس کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو سربیا کے جوکووچ نے چیک ری پبلک کے تھامس برڈیچ کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔



دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپین برطانیہ کے اینڈی مرے کا مقابلہ عالمی نمبر ایک سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر سے تھا۔ جس میں مرے نے باآسانی فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ چار سے ہرا کر مسلسل تیسری بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جہاں ان کا سامنا عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک جوکووچ سے ہوگا۔ فائنل میں کامیابی جوکووچ کو ایک بار پھر عالمی نمبر ایک بنا دے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.