14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:55
دھنولہ ہیروزکلب نے آل پنجاب فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا
اے آر وائی - فیصل آباد میں منعقدہ آل پنجاب ولیج سسٹم فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ دھنولہ ہیروزکلب نے جیت لیا ہے۔آل پنجاب ولیج سسٹم فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل دھنولہ ہیروز اور ٹھیکری والا فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول محمد الیاس نے اسکور کیا اور اپنے دیہات کی ٹیم دھنولہ ہیروز کو چیمپئن بنا دیا۔
ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے باون دیہات کی فٹبال ٹیموں نے شرکت کی ۔ نیاز گل مین آف دی ٹورنامنٹ اور محمد الیاس مین آف دی میچ قرار پائے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما تاثیر اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔