14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:23
شنگھائی ماسٹرز سیمی فائنل:راجر فیڈرر کو اینڈی مرے کے ہاتھوں شکست
جیو نیوز - شنگھائی … برطانیہ کے اینڈی مرے نے عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز کے فائنل میں جگہ بنالی۔ شنگھائی میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے تھا۔ برطانوی کھلاڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک اسٹار کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، مرے کی جیت کا اسکور 6-4 اور 6-4 رہا۔ فائنل میں مرے کا مقابلہ سربیا کے نواک جوکووچ سے ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل میں چیک ری پبلک کے ٹوماس برڈیچ کو شکست دی۔