تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:4

بنگلہ دیش کے دورے کیلئے ویسٹ انڈیز 15رکنی ٹیم کا اعلان

اے آر وائی - ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ ویسٹ انڈیز نے دورے کیلئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیاہے۔ ڈیرن سیمی کو ویسٹ انڈین ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیاہے جبکہ وکٹ کیپر دنیش رام دین کو انکا نائب مقرر کیاگیاہے۔



ٹیم میں صرف ایک نئے کھلاڑی لیفٹ آرم اسپنر ویرا سامی پرمل منتخب ہوئے ہیں۔ تجربہ کار شیو نرائن چندرپال، ڈیرن براوو، نرسنگھ دیو نرائن،ٹینو بیسٹ،کرس گیل اسد فدا دین اور کیمر روچ بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ کھیلنے والے فیڈل ایڈورڈزاورایڈرین براتھ ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.